اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزارت قانون و انصاف کی ویب سائٹ پر اب ہر ڈویژن سے متعلق قوانین اور ان کی تعداد موجود ہے۔ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر مختلف ڈویژنوں کے تمام قوانین موجود ہیں۔ بدھ کو ترجمان وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق وزارت قانون کی ویب سائٹ پر موجود سب سے زیادہ تعداد فنانس ڈویژن کے قوانین کی ہے۔ …
ہماری ویب سائٹ پر اب ہر ڈویژن سے متعلق قوانین اور ان کی تعداد موجود ہے، ترجمان وزارت قانون و انصاف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزارت قانون و انصاف کی ویب سائٹ پر اب ہر ڈویژن سے متعلق قوانین اور ان کی تعداد موجود ہے۔ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر مختلف ڈویژنوں کے تمام قوانین موجود ہیں۔ بدھ کو ترجمان وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق وزارت قانون کی ویب سائٹ پر موجود سب سے زیادہ تعداد فنانس ڈویژن کے قوانین کی ہے۔ فنانس ڈویژن کے کل 107 قوانین ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ داخلہ ڈویژن کے 77 قوانین ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ویب سائٹ وزارت قانون کے 63 قوانین تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر ڈویژنوں کے مطابق قوانین کی درجہ بندی متعلقہ وزارتوں کےلئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ اس سے پہلے pakistancode.gov.pk پر حروف تہجی ترتیب وار، زمرہ وار اور تاریخ وار قوانین تک رسائی حاصل تھی۔








