اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی)نیروبی(اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے اقتصادی مراسم کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مشرقی افریقی کمیونٹی(ای اے سی) میں بطور مذاکراتی شراکت دار شمولیت کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو نیروبی میں کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری /وزیر برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی عدن محمد سے ملاقات کے دوران بات چیت …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کینیا کے وزیر برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی عدن محمد سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی)نیروبی(اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے اقتصادی مراسم کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مشرقی افریقی کمیونٹی(ای اے سی) میں بطور مذاکراتی شراکت دار شمولیت کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو نیروبی میں کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری /وزیر برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی عدن محمد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی نے وزیر خارجہ کو کینیا آمد پر خوش آمدید کہا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرقی افریقی خطے میں موجود اقتصادی بلاکس میں کینیا کی متحرک اور بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے اسے علاقائی استحکام کیلئے اہم اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے اقتصادی مراسم کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ، مشرقی افریقی کمیونٹی(ای اے سی) میں بطور مذاکراتی شراکت دار شمولیت کا خواہاں ہے۔ کیبنٹ سیکرٹری برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی عدن محمد نے اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے پاکستان کی طرف سے افریقی خطے کو توجہ کا مرکز بنانے اور ٹریڈ کانفرنس کے انعقاد کیلئے کینیا کو منتخب کرنے کے عمل کو سراہا۔وزیر خارجہ نے کیبنٹ سیکرٹری عدن محمد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔








