وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال کی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے پی این سی اے میں تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے اور پچھلی سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے قابل مذمت اقدامات کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے اور پچھلی سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے قابل مذمت اقدامات کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اور بھی شدت آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ نمائش میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مو¿ثر انداز سے عکاسی کی گئی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ثوبیہ کمال خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تصویری نمائش میں لگائی گئی تصویریں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی داستان بیان کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے اور پچھلی سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے قابل مذمت اقدامات کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں شدت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آﺅٹ کررکھا ہے۔ثوبیہ کمال نے کہا کہ ہمارا کشمیریوں سے خون کا رشتہ ہے اور ہم تمام تر حالات میں اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے مضبوط وکیل اور سفیر کے طور پر سامنے آئے ہیں اور حکومت کی کوششوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر دوسری مرتبہ سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک ایک فرد کشمیریوں کا سفیر ہے اور ہم پریہ فرض بنتا ہے کہ ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے اپنی بھرپور آواز اٹھائیں اور ایل او سی کے دونوں اطراف یکجہتی سے بھرپور پیغام پہنچائیں۔ تصویری نمائش میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔