نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا

ویلنگٹن۔ 30 جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) جمعہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو کیویز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی،دوسرے ٹی ٹونٹی …

ویلنگٹن۔ 30 جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) جمعہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو کیویز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی،دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی جبکہ تیسرے میچ میں سپر اوور پر شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 31 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 فروری کو ماﺅنٹ مانگنوئی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تمام میچز نائٹ ہونگے۔