چینی وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو، کورونا وائرس بارے تبادلہ خیال

بیجنگ۔ 30 جنوری (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ ٹیلی فون پربات چیت کی۔اس موقع پر ڈومینک راب نے نوول کرونا وائرس کے باعث نمونیا کی وبائی صورتحال کی روک تھام اور کنٹرل کے لیے چینی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کی مضبوطی کا خواہاں ہے اور …

بیجنگ۔ 30 جنوری (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ ٹیلی فون پربات چیت کی۔اس موقع پر ڈومینک راب نے نوول کرونا وائرس کے باعث نمونیا کی وبائی صورتحال کی روک تھام اور کنٹرل کے لیے چینی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کی مضبوطی کا خواہاں ہے اور چین کو درکار طبی آلات و ساز وسامان کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔وانگ یی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کا ایک نظام تشکیل دیا ہے اور مختلف سرگرمیاں جامع طور پر جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے چند غیر معمولی اور فیصلہ کن اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ جلد از جلد وبا پر قابو پاتے ہوئے صورتحال کو معمول پر واپس لایا جائے۔ وانگ یی نے کہا کہ اس وقت وباءقابل علاج اور اس پر قابو پایا جا سکتا ہے، چین اس وبا کی روک تھام اور مکمل کنٹرول کے لیے پر اعتماد ہے اور درکار صلاحیت رکھتا ہے۔دونوں رہنماﺅں نے درپیش عالمی چیلنجز کے تناظر میں اتفاق کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کی حیثیت سے چین اور برطانیہ سٹریٹجک روابط اور باہمی تعاون کو مضبوط بنائیں گے ۔