اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت جمعرات کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 10.3 ارب روپے لاگت کے 6 منصوبے منظور جبکہ 30.86 ارب روپے کی لاگت کے 2 منصوبے حتمی منظوری کےلئے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس …
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت جمعرات کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 10.3 ارب روپے لاگت کے 6 منصوبے منظور جبکہ 30.86 ارب روپے کی لاگت کے 2 منصوبے حتمی منظوری کےلئے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاﺅسنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات اور تعلیم سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے۔ سنٹرل ڈویپلمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں توانائی سے متعلق دو منصوبے پیش کئے گئے جس میں 220 کے وی ہری پور سب سٹیشن کی تعمیر کےلئے 3626.54 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا۔ توانائی کا ہی دوسرا منصوبہ تھر میں 330 میگاواٹ صدیق سنز انرجی کول فائر پاور پلانٹ سے بجلی کے انخلاءکےلئے 2354.32 ملین روپے کی لاگت کا پیش کیا گیا جس کو اجلا س میں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاﺅسنگ سے متعلق دو منصوبے پیش کئے گئے جس میں پہلا منصوبہ اسلام آباد پولیس ایچ الیون کے رہائشی سیکٹر کی تعمیر کےلئے 151.971 ملین روپے کی لاگت اور دوسرا منصوبہ میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں پولیس سٹیشن کی تعمیر کےلئے 150.836 ملین روپے کی لاگت پیش کی گئی۔ اجلاس میں دونوں منصوبوں کو منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس آف پاکستان (این ای سی او پی) فیز 1 کی تعمیر کےلئے 17918.251 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کےلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات سے متعلق دو منصوبے پیش کئے گئے جس میں پہلا منصوبہ بلوچستان کے ضلع سبی اور ضلع کوہلو کی دو سڑکوں کی تعمیر اور کشادگی کےلئے 4000 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا، دوسرا منصوبہ لودھراں سے ملتان 62 کلو میٹر سڑک کی تعمیر اور ریلوے کراسنگ لودھراں بائے پاس کی تعمیر کےلئے 12945.202 ملین روپے کی لاگت پیش کی گئی جس کو حتمی منظوری کےلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ اجلاس میں تعمیر سکول پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ سکولوں میں باو¿نڈری والز کی تعمیر کےلئے 203.675 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں دو پوزیشن پیپرز ”اٹامک انرجی کینسر ہسپتال کی اپ گریڈیشن“ اور ”بینو بہاولپور میں تشخیصی اور علاج معالجہ کی سہولیات کی اپ گریڈیشن“ کے منصوبوں کےلئے سی ڈی ڈبلیو پی نے 4 ارب روپے کی منظوری دی۔








