اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹڈی دل کے تدارک کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں ٹڈی دل کے تدارک کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں …
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹڈی دل کے تدارک کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں ٹڈی دل کے تدارک کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاق کی سطح پر اقدامات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی ہوں گے جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے فوکل پرسن ہوں گے۔








