کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چینی ریڈ کراس سوسائٹی کو 85 کروڑیوآن کے عطیات موصول

بیجنگ ۔02فروری (اے پی پی) چینی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 31 جنوری تک چینی ریڈ کراس سوسائٹی اور چینی ریڈ کراس فاونڈیشن نے نوول کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے جو عطیات وصول کئے ہیں ان کی مالیت 84 کروڑ 97 لاکھ 20 ہزار یوآن ہے۔ ان میں نقد رقوم 65کروڑ 59لاکھ 58 ہزار یوآن ہیں جبکہ …

بیجنگ ۔02فروری (اے پی پی) چینی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 31 جنوری تک چینی ریڈ کراس سوسائٹی اور چینی ریڈ کراس فاونڈیشن نے نوول کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے جو عطیات وصول کئے ہیں ان کی مالیت 84 کروڑ 97 لاکھ 20 ہزار یوآن ہے۔ ان میں نقد رقوم 65کروڑ 59لاکھ 58 ہزار یوآن ہیں جبکہ سازو سامان کی مد میں 19 کروڑ 27 لاکھ 65 ہزار یوآن مالیت کے عطیات موصول ہوئے۔عطیہ کردہ فنڈز اور قبول کردہ مواد کا استعمال وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی ضروریات اور ڈونر کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا۔