اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ابھی معاشی بحران سے پوری طرح نہیں نکلا ،ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں وقت لگے گا۔اتوار کواراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر …
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کو غیر مناسب قرار دے دیا، ملک ابھی معاشی بحران سے پوری طرح نہیں نکلا ،موجودہ حالات میں تنخواہوں میں اضافے سے ملکی خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا، اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ابھی معاشی بحران سے پوری طرح نہیں نکلا ،ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں وقت لگے گا۔اتوار کواراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران کے وژن کے مطابق ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کفایت شعاری پر عمل پیرا ہے،وزیر اعظم کی مربوط معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی بحران سے نکل رہا ہے، موجودہ حالات میں تنخواہوں میں اضافے سے ملکی خزانے پر بھاری بوجھ پڑے گا،اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے وقت مناسب نہیں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کو غیر مناسب قرار دے دیا ہے، اسد قیصر نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ تب کیا جائے جب ملکی خزانہ اس بوجھ کو برداشت کر سکے۔








