حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی بحرانوں سے نکل رہا ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب

سیالکوٹ ۔ 2 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہسمگلنگ کی روک تھام میں ناکام کسٹمز کے اعلی افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز اور ان کو عہدوں سے ہٹانا نئے پاکستان کی واضح جھلک ہے،عمران خان نے اداروں کو طاقتور مافیا کے چنگل سے نکال کر آزاد کیا ہے،سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہو رہا ہے،قانون …

سیالکوٹ ۔ 2 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہسمگلنگ کی روک تھام میں ناکام کسٹمز کے اعلی افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز اور ان کو عہدوں سے ہٹانا نئے پاکستان کی واضح جھلک ہے،عمران خان نے اداروں کو طاقتور مافیا کے چنگل سے نکال کر آزاد کیا ہے،سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہو رہا ہے،قانون شکن عناصر کو بلا امتیاز قانون کی گرفت میں لانے کا عمل تیزی سے جاری ہے،عوام دشمن مافیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایف آئی اے سارے معاملے کی تحقیقات کرے گا،گندم کی کوئٹہ اور طورخم بارڈر پر سمگلنگ کی روک تھام میں ناکام اور ملوث افسران کی نشاندھی کر کے ان کے خلاف کارروائی کا آغازکیا ہے۔ اوور سیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ اور پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں،حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی بحرانوں سے نکل رہا ہے،خوشحال ، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان پی ٹی آئی کا وژن ہے،ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کیلئے نہیں اپنی ذات کیلئے سیاست کی،ماضی میں پانچ فیصد اشرافیہ نے ملک کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، عوام دشمن مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منایا جائے گا، کشمیر کو ہم اپنے وجود کا حصہ سمجھتے ہیں، کشمیر کا مقدمہ دنیا کی ہر عدالت میں لے کر جائیں گے،دیہی عوام ملک کی اصل طاقت ہیں جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا ملک خوشحال نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ اور ماتھے کا جھومر ہیں اور ملکی زر مبادلہ کو تقویت دینے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ اوور سیز پاکستانی مثبت تشخص اجاگر کرنے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ملک کو درست سمت میں لے کر جارہا ہے وہ ایسا نظام چاہتے ہیں جس سے آئین کی حکمرانی ہو جہاں امیر اور غریب کیلئے یکساں قانون ہو اور ادارے مضبوط ہوں آج حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی بحرانوں سے نکل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملکی خزانے کی ایک ایک پائی سوچ سمجھ کر خرچ کر رہے ہیں اور وہ قوم سے کیے وعدے پورا کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کو قوم کا درد اور احساس ہے، وہ ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں امیر اور غریب کا یکساں قانون ہو ، وہ اپنی ذات سے ہٹ کر ملک کی فکر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنی ذات کیلئے ملک میں سیاست کی اور پانچ فیصد اشرافیہ نے ملک کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ،آج وہ لندن میں عیشایوں کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ میاں نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تازہ ترین رپورٹ کے حوالے سے عوام اور عدلیہ کو آگاہ کرنا چاہئے ، اس کے ساتھ بھائی کی تیمار داری کرنے والا سہولت کار سازشوں میں مصروف ہے ،وہ مختلف قسم کے روپ دھار کر ڈرامے بازیاں کر رہا ہے، کرپشن میں جگڑے ملکی نظام کو بدلنے کیلئے تحریک انصاف کوشاں ہے ۔قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،جو مافیا ملک میں بحران پیدا کر رہے ہیں انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہماری زراعت ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کھاد 400 روپے سستی کی ہے ۔ ہم چین کے تعاون سے ملک میں زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی لارہے ہیں جس سے ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کم ترقی یافتہ علاقوں کو شہروں کے برابر سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ ہمارے دیہی علاقوں کے عوام کو شہر یوں کے برابر سہولیات میسر آسکیں، ہم سمجھتے ہیں دیہی عوام ملک کی اصل طاقت ہیں، جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا ملک خوشحال نہیں ہوگا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منایا جائے گا ، دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ کشمیر ہمارے وجود کا حصہ ہے۔ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہم اس کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ، ترجمان اور وکیل ہیں ۔ وہ ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ ڈٹ کر لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی کا ایک بابو وزیراعظم عمران خان پر تنقید کر رہا تھا کہ وزیراعظم لنگر خانوں ، انڈوں اور کٹوں کی بات کرتا ہے میں انہیں بتا دینا چاہتی ہوں کہ ہمارے ملک کا 70 فیصد محنت کش دیہات میں رہتا ہے جس کا ذریعہ معاش مرغیاں، انڈے اور کٹے ہیں۔