چین کے لیے فضائی آپریشن بحال ہو گیا ، 2 پروازیں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں،آنے والے 94 مسافروں نے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم جمع کروائے،ترجمان ایوی ایشن ڈویژن

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) ایوی ایشن ڈویژن نے کہا ہے کہ چین کے لیے فضائی آپریشن بحال ہو گیا ہے ، 2 پروازیں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 5241 اسلام آباد پہنچی ہے ۔ ارومچی سے آنے والے 94 مسافروں نے ہیلتھ ڈیکلیریشن …

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) ایوی ایشن ڈویژن نے کہا ہے کہ چین کے لیے فضائی آپریشن بحال ہو گیا ہے ، 2 پروازیں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 5241 اسلام آباد پہنچی ہے ۔ ارومچی سے آنے والے 94 مسافروں نے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم جمع کروائے۔ اس کے علاوہ ایک سپیشل فلائٹ سی زیڈ 6007 بھی چین سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی جس میں 61 مسافر سوار تھے۔