اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو عوام کی بہتری کی فکر کرنی چاہئے، بھارت عالمی قوانین کو روند کر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا ر ہا ہے، ہمیں متحد ہو کر کشمیریوں کی مدد کرنی چاہئے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 …
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو عوام کی بہتری کی فکر کرنی چاہئے، بھارت عالمی قوانین کو روند کر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا ر ہا ہے، ہمیں متحد ہو کر کشمیریوں کی مدد کرنی چاہئے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد جو صورتحال بنی ہے، کشمیری کرفیو میں قید ہیں عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم نظر نہیں آ رہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس حوالہ سے خاموش کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک دن کا نہیں 70 سالہ پرانا ہے اس کے حل کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سٹیک ہولڈرز کو ملکر بھارت کو پیغام دینے کی ضرورت ہے اور سفارتی سطح پر بھی مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو عوام کی بہتری کی فکر کرنی چاہئے، میں بحثیت وزیراعلیٰ موجودہ وقت میں تنخواہوں میں اضافہ کے خلاف ہوں۔








