سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، سپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سپیکر گلگت بلتستان فدا حسین نو شاد کے علاوہ ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی موجودہ …

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، سپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سپیکر گلگت بلتستان فدا حسین نو شاد کے علاوہ ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی موجودہ تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان کبھی اس سے غافل نہیں ہو سکتا۔ پاکستانی عوام اور حکومت کشمیری عوام اور کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے قتلِ عام کا نوٹس لے۔ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔ پاکستان کاپارلیمان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتاہے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں دو دن کی کارروائی یوم یکجہتی کشمیر پر سیر حاصل بحث کے لئے مختص کی گئی ہے۔ صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام پوری طرح مقبوضہ وادی کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ کشمیر کی عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی۔ کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے اور وہاں پر جاری نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت فوری بند کرے۔ ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھرپور انداز میں عالمی سطح پر ا±جاگر کیا ہے ۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کے پ±ر امن حل کے لیے کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر عالمی پارلیمانوں نے بھرپور انداز میں آواز ا±ٹھائی ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو علاقائی و عالمی سطح پر ا±جاگر کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خراج تحسین پیش کیا۔