وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا ایوان بالا میں تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہے، صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، گیس، بجلی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبے بھی اقدامات کرنے کے پابند ہیں۔ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پیر کو …

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہے، صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، گیس، بجلی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبے بھی اقدامات کرنے کے پابند ہیں۔ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر میاں عتیق شیخ کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پائیدار ترقی حاصل کرنے کے لئے وفاقی حکومت اقدامات کر رہی ہے اور مقررہ مدت کے اندر ان اہداف کو حاصل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس عمل میں صوبے بھی شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی ہدایت کی ہوئی ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت، صفائی، پینے کے صاف پانی، گیس، بجلی اور دیگر ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے جو بھی اقوام متحدہ نے معیار مقرر کر رکھا ہے اس کو پورا کیا جائے۔ تحریک پر میاں عتیق شیخ، مہر تاج روغانی اور سینیٹر کہدہ بابر نے بھی اظہار خیال کیا۔