اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں حکومت کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہیں، وہ پہلے بھی ساتھ دیں اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ چلیں گی، حکومتی کمیٹی اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور جلد ہی ان کے تحفظات دور کر لئے جائیں گے، 2020ءملک کی ترقی اور خوشحالی کا …
معاون خصوصی امور نوجواناں عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں حکومت کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہیں، وہ پہلے بھی ساتھ دیں اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ چلیں گی، حکومتی کمیٹی اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور جلد ہی ان کے تحفظات دور کر لئے جائیں گے، 2020ءملک کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہے، حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات درست سمت کی طرف جا رہے ہیں، حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر ملک کے مفادات میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے، بعض مافیا اور ذخیرہ اندوزوں نے منصوعی بحران پیدا کر کے پیسے کمانے کی کوشش کی ہے اور ذمہ داران منطقی انجام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، نوجوانوں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے جوان کامیاب پروگرام لائے ہیں، اسی طرح غریب اور کم آمدنی والے لوگوں کو سستے گھر فراہم کئے جائیں گے۔ معاون خصوصی امور نوجواناں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب خود مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہیں، وہ صوبے کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، امید ہے کہ وہ ق لیگ کے تحفظات دور کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، موجودہ حکومت کیلئے پہلا ڈیڑھ سال مشکل تھا تاہم اب معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور جلد ہی عوام کو ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ۔








