اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ چھ ماہ سے کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر جیل بن چکا ہے، کشمیری بہن بھائیوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے، یوم یکجہتی کشمیر کو بھر پور انداز سے منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے خصوصی …
کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر جیل بن چکا ہے، کشمیری بہن بھائیوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے، یوم یکجہتی کشمیر کو بھر پور انداز سے منائیں گے،ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ چھ ماہ سے کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر جیل بن چکا ہے، کشمیری بہن بھائیوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے، یوم یکجہتی کشمیر کو بھر پور انداز سے منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عملی اقدامات کی طرف جانا ہو گا۔مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت کے سیکرٹری جنرل اور صدر محفل راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمیں تمام اختلافات کو ختم کرکے کشمیر اور فلسطین کی حمایت کرنی ہے، پاکستان کو بحرانوں کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قوم کو بیدار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔ کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پروگراموں کا انعقاد کرے گی تاکہ کشمیریوں کے لئے ہر فورم پر آواز کو بلند کیا جاسکے۔ اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید صفدر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی کی بیٹی نے ہمارے وفد سے کہا کہ ہمارا انتقام یہ ہے کہ عالم اسلام اپنے دشمن کے مقابلے میں متحد ہو جائے۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم، اتحاد علماءکے سربراہ مولانا عبد المالک، جے یوپی کے نائب صدر سید صفدر گیلانی، جماعت اسلامی کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو، تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبد اللہ گل، جماعت اہل حرم کے سربراہ مولانا گلزار احمد نعیمی، کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر، تحریک حرمت رسول کے سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ، ھدیہ الہادی کے نائب رہبر رضیت باللہ، مجلس وحدت کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں مجلس وحدت کی سپریم کونسل کے رکن مولانا اقبال بہشتی، جمعیت علمائے پاکستان کے چیف آرگنائزر محمد حسیب نظیری، صدر جے یو پی بلوچستان میر عبد القدوس ساسولی، صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان پنجاب محمد جاوید قصوری، مولانا سید جعفر نقوی مرکزی راہنما اسلامی تحریک، نائب ناظم تنظیم اسلامی راجہ محمد اصغر، مجلس وحدت کے شعبہ سیاسیات کے ذمہ دار سید اسد نقوی، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر محمد نصرا للہ رندھاو، علامہ حیدر علوی اور دیگر جماعتوں کے قائدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔








