ٹوکیو ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں ہی حصص کی قیمتوں میں 1.27 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 214.12 پوائنٹس کی بہتری سے 17139.80 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس ایک فیصد یا 13.47 پوائنٹس کے اضافے سے 1354.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ہانگ …
ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں تیزی

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز میں ہی حصص کی قیمتوں میں 1.27 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 214.12 پوائنٹس کی بہتری سے 17139.80 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس ایک فیصد یا 13.47 پوائنٹس کے اضافے سے 1354.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ہانگ کانگ میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 1.20 فیصد یا 280.29 پوائنٹس کے اضافے سے 23546.99 پوائنٹس جبکہ شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.11 فیصد یا 3.36 پوائنٹس کی بہتری سے 3070.71 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.29 فیصد یا 5.90 پوائنٹس کے اضافے سے 2015.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔








