چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، پاکستان میں بسنے والا ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد کی حمایت کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایئر یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار ایئریونیورسٹی ایئرکموڈور(ر) …

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، پاکستان میں بسنے والا ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد کی حمایت کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایئر یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار ایئریونیورسٹی ایئرکموڈور(ر) محمد سلیم بھی موجود تھے۔ سید فخر امام نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، بھارت کشمیر ایشو کو اقوام متحدہ میں لے کرگیا۔انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری عوام کو ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، نئی نسل کو کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں سے آگاہی ہونی چاہیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے تاریخی حوالے دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پہلا یوم یکجہتی کشمیر 14 اگست 1931 کو علامہ اقبال کی اپیل پر منایا گیا،شیخ عبداللہ کو قائد اعظم نے پاکستان میں شمولیت پر قائل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے ہندوستان کو ترجیح دی، آج اس کے بیٹے اور پوتے ہندوستان نے قید کردیے ہیں، قائد اعظم اور علامہ اقبال کا کشمیر سے گہرا تعلق تھا۔ تقریب میں ایئر یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مزید خبریں