مقبوضہ کشمیرکی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونےوالاہے،مولاناسید عبد الخبیر آزاد

لاہور۔5فروری(اے پی پی )مجلس علماءپاکستان کے زیر اہتمام 5فروری یوم یکجہتی کشمیر پر بادشاہی مسجدلاہورکے مرکزی گیٹ پر مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خطیب و امام وچیئر مین مجلس علماءپاکستان مولانا سید عبدا لخبیر آزادکی زیر قیادت عظیم الشان مظاہرہ کیا گیا ‘مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام اور چیئر مین مجلس علماءپاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کشمیری مسلمانوں …

لاہور۔5فروری(اے پی پی )مجلس علماءپاکستان کے زیر اہتمام 5فروری یوم یکجہتی کشمیر پر بادشاہی مسجدلاہورکے مرکزی گیٹ پر مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خطیب و امام وچیئر مین مجلس علماءپاکستان مولانا سید عبدا لخبیر آزادکی زیر قیادت عظیم الشان مظاہرہ کیا گیا ‘مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام اور چیئر مین مجلس علماءپاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کشمیری مسلمانوں کی جدو جہد آزادی اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ‘ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے ‘مولانا آزادنے کہا کہ کشمیر کے عظیم مسلمانوں نے مسلسل جدو جہد کر کے اور قربانیاں دے کر آزادی کی نئی تاریخ رقم کی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ انڈیا اور نریندر مودی کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتے ‘انڈیا کی فوجیں کشمیریوں پر مسلسل ظلم وجبر اور تشدد کر رہی ہیں ‘ 6ماہ سے زائد عرصہ سے جموں وکشمیر مےںبد ترین کر فیو نافذ ہے‘کشمیری مسلمان انتہائی ظلم اور بربریت برداشت کر رہے ہیں پوری دنیا کو نریندر مودی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے ‘ مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے‘ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے ظلم کے خلاف مذاہب عالم متحد ہو چکے ہےں ‘وزیر اعظم عمران خان اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کیلئے آواز بلند کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کی آزادی اور نریندر مودی کے ظلم کے خلاف آواز بلند کر کے پوری امت مسلمہ کے دل جیت لیئے ہیں ‘انڈیا کا ظلم و ستم کاسیاہ دور جلد ختم ہونے والاہے ‘مولانا نے کہا کہ علماءاور پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں اور دعائےں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہےں‘انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام مظلوم کشمیر ی مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ سمجھتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ چلیں گے ‘انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیری مسلمانوں کے موµقف اورکاز کو بھر پور طریقے پر سپورٹ فراہم کر کے مضبوط بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے آخری فوجی تک لڑنے کے جذبے نے قوم کو متحد اور بیدار کردیا ہے‘پوری پاکستانی قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے‘ آنے والا وقت کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کو قریب لا رہا ہے‘ آخر مےںمولانا سید عبد الخبیر آزاد نے پاکستان کی سلامتی کشمیری مسلماوں کی آزادی اور عالم اسلام کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا ءکرائی ‘مظاہرہ مےں تمام مسالک کے علماءکرام اور دیگر مذہبی قومی وملی راہنما و¿ں مےں مولانا مفتی مبشر احمد ‘بشپ سبسٹین شاء‘علامہ زبیر احمد ظہیر ‘مفتی سید عاشق حسین ‘حافظ کاظم رضا نقوی ،مولانا عبد الستار نیازی ‘علامہ رشید ترابی ‘ڈاکٹرمرقس فدا‘ علامہ نعیم بادشاہ ،مفتی سیف اللہ خالد ‘مولانا عباس غازی ‘پارلیمانی سیکرٹری وزارت انسانی حقوق پنجاب و ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب‘سردار مہیندر پال سنگھ ‘ احسان اللہ تبسم راہنما جماعت اسلامی ‘راہنما پی ٹی آئی چوہدری اعجاز ‘ سیدعبد البصیر آزاد ،سید عبد الکبیر سمیت دیگر راہنماو¿ں نے بھی شرکت اور خطاب کیا۔

مزید خبریں