راولپنڈی05فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم جنگ کی خواہش یا دعا نہیں کرتے لیکن اگر جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے، پوری پاکستانی قوم کی خواہش ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے ، ہم کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں ،مودی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ذلیل ہو رہا ہے، اگر عیار مودی …
ہم جنگ کی خواہش نہیں کرتے لیکن جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے، پوری پاکستانی قوم کی خواہش ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے ،مودی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ذلیل ہو رہا ہے ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا لال حویلی کے باہر عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی05فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم جنگ کی خواہش یا دعا نہیں کرتے لیکن اگر جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے، پوری پاکستانی قوم کی خواہش ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے ، ہم کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں ،مودی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ذلیل ہو رہا ہے، اگر عیار مودی نے کوئی مذموم حرکت کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو گی، لال چوک سے لال حویلی تک کشمیر سے ہمارا خون کا رشتہ ہے، آج دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے امید کی آخری کرن صرف پاکستان ہے، ہمارا آزمائشی دوست چین ایک دیوارکی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا، عمران خان سے پیار اور دوستی کی وجہ سے حکومت کا حصہ ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بدھ کی سہ پہر لال حویلی کے باہر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا بعد ازاں شیخ رشید نے لال حویلی سے یکجہتی کشمیر ریلی کی بھی قیادت کی جو لال حویلی سے شروع ہو کر راجہ بازار کاچکر لگاتے ہوئے واپس لال حویلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، قبل ازیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی پڑھے لکھے اور غیرتمندوں کا شہر ہے جس نے قومی و بین الاقوامی سیاست میں بھی ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا۔ یہاں ماﺅں نے بکنے اور جھکنے والے نہیں بلکہ لڑنے اور مرنے والے سیاستدان پیدا کئے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کو ایک ڈیزائن کے تحت پاکستان سے الگ کیا گیا، پاکستان خطے کا وہ حصہ ہے جس کی سرحدیں چین ، ایران ، افغانستان اور بھارت سے ملتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کی خواہش نہیں کرتے نہ جنگ کی دعا کرتے ہیں لیکن اگر جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے۔ آج مودی اپنی ظالمانہ اور کشمیری و مسلم کش پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں ذلیل ہو رہا ہے۔ ہمارے پاس ایمان کی قوت اور اللہ کی ذات پر کامل یقین ہے، پاکستان کے بچے بچے کی خواہش ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے ۔ہم کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں، ہم مسئلہ کشمیر پرسید علی گیلانی ، یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت کشمیر کے بچے بچے کے ساتھ ہیں ،مجاہدین کشمیر کی خدمت میں ہمیشہ راولپنڈی نے اپنا کردار ادا کیا،مودی جیسے آمر کی موجودگی میں آج خطے میں پاک بھارت جنگ کے بہت زیادہ خطرات موجود ہیں ، اور اگر عیار مودی نے آج بھی کوئی مذموم حرکت کی تو تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی، لال چوک سے لال حویلی تک کشمیر سے ہمارا خون کا رشتہ ہے، آج دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے امید کی آخری کرن صرف پاکستان ہے ،کرونا وائرس سے نبرد آزما چین ہمارا آزمائشی دوست ہے لیکن چند عناصر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں چین ایک دیوارکی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کے مسائل سے باخبر ہوں اور جانتا ہوں کہ عوام بجلی اور گیس کے بھاری بل نہیں دے سکتے۔ جن چور، لٹیروں اور ڈاکوﺅں نے ملک لوٹا وہ اب ملک سے بھاگے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگ مارچ میں لانگ مارچ کا کہہ رہے ہیں لیکن لال حویلی کسی غلط ترجمانی کا حصہ نہیں بنے گی، ریلوے میں بھرتیوں پر عدالتی حکم امتناعی کی وجہ سے نوکریاں رک گئیں تاہم 12فروری کو سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے لیکن سپریم کورٹ کو بھی بتا دیا ہے کہ ایم ایل ون وہ منصوبہ ہے جس سے پاکستان کی ریل دنیا میں اہمیت حاصل کر ے گی ، ایم ایل ون سے1لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ وزیر اعظم عمران خان آئندہ2سے3ماہ میں ایم ایل ون کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی میں دن رات گزرنے کا پتہ نہیں چلتا لیکن ہم نے اپوزیشن میں بھی کبھی پیٹھ نہیں دکھائی، میں نے کورٹ مارشل سہے ، فوجی بیرکوں میں قید کاٹی ،نظام مصطفی اور ختم نبوت کے لئے جیل کاٹی، میں اعلان کرتا ہوں کہ اگر ختم نبوت کا کوئی مجھ سے بڑا سپاہی ہے تو سامنے آئے، ناموس رسالت پر کئی وزارتیں قربان کر سکتا ہوں ۔







