کشمیریوں کی قربانیوں اور عمران خان کی کاوشوں سے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی۔ 5 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءو سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیوں اور وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے آج پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے، موجودہ حکومت کی کاوشوں سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کے خلاف چارج شیٹ جاری کی ، وزیر اعظم عمران خان نے خود کہا …

کراچی۔ 5 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءو سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیوں اور وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے آج پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے، موجودہ حکومت کی کاوشوں سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کے خلاف چارج شیٹ جاری کی ، وزیر اعظم عمران خان نے خود کہا ہے کہ وہ کشمیر کے سفیر ہیں، اب ساری قوم اور ساری دنیا والے بھی انہیں کشمیر کا سفیر کہہ رہے ہیں۔ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا ہوگئی، کشمیر کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی برادری مثبت اور عملی کردار ادا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس مسلمانوں کی نفرت میں بنائی گئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پرظلم و ستم کی داستان قائم کر رکھی ہے، عالمی برادری بھارت کے خلاف اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان کی عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آج کے دن ہم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج 22 کروڑ پاکستانی اپنے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں