جولائی کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 29 فیصداضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2016ءکے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی مشینری کی درآمدات کا حجم 44.692 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2015ءکے دوران درآمدات کا حجم 34.698 ملین ڈالر ریکارڈ کیا …

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2016ءکے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی مشینری کی درآمدات کا حجم 44.692 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2015ءکے دوران درآمدات کا حجم 34.698 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح جولائی 2015ءکے مقابلہ میں جولائی 2016ءکے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 29 فیصد یعنی 9.994 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply