تیزی سے بڑھتی آبادی کی غذائی ضروریات کی تکمیل ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بائیو ٹیکنالوجی کے رحجانات میں اضافہ ضروری ہے، ڈاکٹر بشیر احمد

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) سال 2050ءملک کی آبادی دوگنا ہو جائے گی تیزی سے بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کی غذائی ضروریات کی تکمیل اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بائیو ٹیکنالوجی کے رحجانات میں اضافہ ضروری ہے۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ان ایگری کلچر اینڈ فوڈ سیکورٹی ( یو ایس پی سی اے ایف۔ اے ایف ایس) …

اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) سال 2050ءملک کی آبادی دوگنا ہو جائے گی تیزی سے بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کی غذائی ضروریات کی تکمیل اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بائیو ٹیکنالوجی کے رحجانات میں اضافہ ضروری ہے۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ان ایگری کلچر اینڈ فوڈ سیکورٹی ( یو ایس پی سی اے ایف۔ اے ایف ایس) پارٹی چیف ڈاکٹر بشیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانا زرعی ماہرین نے پالیسی سازوں اور دیگر شراکت داروں کیلئے چیلنج کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس پی سی اے ایف کے تحت غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری فی ایکڑ پیداوار دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہے جو باعث تشویش ہے ۔ ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ غذائی ضروریات کی تکمیل اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بائیو ٹےکنالوجی کے فروغ کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply