فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی وضاحت

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ کااقدام صارفین کے مفاد اور ریونیو کے تحفظ کیلئے کیا گیا ، پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 2013ءکے مقابلے میں اب بھی بہت کم ہے،پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کی کم ترین سطح پررہی ہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی وضاحت اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے …

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ کااقدام صارفین کے مفاد اور ریونیو کے تحفظ کیلئے کیا گیا ، پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 2013ءکے مقابلے میں اب بھی بہت کم ہے،پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کی کم ترین سطح پررہی ہیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی وضاحت
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شائع ہونے والی ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر صارفین کے مفاد اور ریونیو کے تحفظ کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح سال 2013ءکے مقابلے میں اب بھی بہت کم ہے۔ اس سلسلے میں شائع ہونے والی خبر میں کہا گیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات بالخصوص ڈیزل اور سپر پٹرول پر سیلز ٹیکس یکم ستمبر 2016ءسے بڑھایا گیا ہے۔

Leave a Reply