سیکٹر جی 14/4 کی بحالی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا کام رواں سال مکمل کر لیا جائے گا، ذرائع فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کے سیکٹر جی 14/4 کی بحالی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے، رواں سال 2020 میں ترقیاتی مکمل کر لیا جائے گا۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ سیکٹر جی 14 ، پندرہ سال پہلے کھولا کیا گیا تھا لیکن ابھی تک یہ سیکٹر ڈوپلپ نہیں …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کے سیکٹر جی 14/4 کی بحالی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے، رواں سال 2020 میں ترقیاتی مکمل کر لیا جائے گا۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ سیکٹر جی 14 ، پندرہ سال پہلے کھولا کیا گیا تھا لیکن ابھی تک یہ سیکٹر ڈوپلپ نہیں کیا گیا تھا۔ اتھارٹی کے ذرائع نے کہا کہ اب سیکٹر جی 14/4 کی بحالی اور انفرسٹرکچر کی ڈوپلپمنٹ کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے ۔اتھارٹی پرامید ہے کہ سیکٹر جی 14/4میں ترقیاتی کام رواں سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔