اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بے آسرا اور محرومیوں کا شکار بچے ریاست کی ذمہ داری ہیں، انہیں تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے بچانے اور ان کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔ ان …
وزیر اعظم عمران خان کی سیکرٹری سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بے آسرا اور محرومیوں کا شکار بچے ریاست کی ذمہ داری ہیں، انہیں تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے بچانے اور ان کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا محمد ادریس اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بچوں کی تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔مستقبل کے معماروں پر سرمایہ کاری اور ان کی بہتر نشوونما سے ہی ملک و قوم کی پائیدارترقی ممکن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بے آسرا اور محرومیوں کا شکار بچوں کے تحفظ اور ان کو تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جائے۔ بے آسرا اور محرومیوں کا شکار بچے ریاست کی ذمہ داری ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے بچانے اور ان کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جائے۔








