اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی طرف سے وفاقی ملازمین اپارٹمنٹس کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے کیلئے صرف 2 دن باقی ہیں، وفاقی ملازمین 14 فروری کو شام 5 بجے تک اپنی درخواستیں عسکری بینک یا بینک آف پنجاب کی پاکستان بھرکی تمام برانچوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس سکیم کے تحت الاٹمنٹ ''پہلے آئیے اور پہلے پائیے'' کی بنیاد …
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے اپارٹمنٹس کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن باقی، وفاقی ملازمین 14 فروری تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی طرف سے وفاقی ملازمین اپارٹمنٹس کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے کیلئے صرف 2 دن باقی ہیں، وفاقی ملازمین 14 فروری کو شام 5 بجے تک اپنی درخواستیں عسکری بینک یا بینک آف پنجاب کی پاکستان بھرکی تمام برانچوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس سکیم کے تحت الاٹمنٹ ”پہلے آئیے اور پہلے پائیے” کی بنیاد پر کی جائے گی، تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے12 ہزار اپارٹمنٹس کے ابتدائی تعمیراتی ڈیزائن ورک کا کا م مکمل ہو چکا ہے جو کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں واقع ہیں۔ اتھارٹی نے وفاقی ملازمین کو بروقت زیادہ سے زیادہ رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اس سکیم سے حاضر و ریٹائرڈ وفاقی ملازمین، ان کی بیوہ جات، حاضر و ریٹائرڈ خود مختار و نیم خودمختار/آئینی/پروفیشنل اداروں کے ملازمین، ان کی بیوہ جات، جرنلسٹ، میڈیا ورکرز، منسٹری آف ہائوسنگ اینڈ ورکس اور اس کے ذیلی اداروں، ایف جی ای ایچ اے کے ملازمین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اپارٹمنٹ کی الاٹمنٹ ان کے پہلے سے پلاٹ کی رجسٹریشن/الاٹمنٹ پر اثر انداز نہ ہو گی۔ جمع کرایا گیا ایک لاکھ روپے ان اپارٹمنٹس کی اقساط میں شامل ہو گا اور کسی بھی وقت قابل واپسی ہے جن کو پہلے ایف جی ای ایچ اے سے اپارٹمنٹس مل چکے ہیں وہ ان سکیمز کیلئے اہل نہیں ہیں۔








