اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام کیلئے 10 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، ملکی معاشی حالات بہتر ہونے کی صورت میں یہ پیکیج مزید بڑھا دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف …
معاشی حالات بہتر ہونے پرغریب عوام کیلئے پیکیج مزید بڑھا دیا جائے گا،وفاقی وزیرمحبوب سلطان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام کیلئے 10 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، ملکی معاشی حالات بہتر ہونے کی صورت میں یہ پیکیج مزید بڑھا دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم خود مہنگائی کے ایشو کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے غریب عوام وزیراعظم کے دل میں رہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو عوامی مشکلات کا اندازہ ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مصنوعی مہنگائی کرنے والے اور آٹا و گندم بحران پیدا کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے۔








