اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اسی حوالے سے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر 15 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کا دائرہ کار وسیع …
عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مہنگائی کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں ، وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اسی حوالے سے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر 15 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں، حکومت جانے کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ جہوریت میں عوام کو ڈلیور کرنے کیلئے حکومت کو دبائو میں ہونا چاہیے، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 4 ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کو فعال کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں خاندان مستفید ہو رہے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے بھی لوگوں کو دوردراز علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹورز کی فرنچائزز دی جائیں گی جس سے دیہات اور شہروں کے لوگ یکساں مستفید ہو سکیں گے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ایم ڈی اور چیئرمین پوری دیانت داری کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور عوام کو ڈلیور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے جلد ہی نوجوانوں کو قرضوں کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ ملک میں آج بھی گندم وافر مقدار میں موجود ہے، گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، آٹے کا بحران پیدا کرنے میں جہانگیر ترین کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے درمیان تلخ کلامی نہیں ہونی چاہیے، ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔








