لاہور۔ 15 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دس سال بعد لاہور شہر میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہت کمی آجائے گی، لاہور کے بڑے مسائل میں صاف پانی کی کمی اور بے ترتیب تعمیرات ہیں، ایل ڈی اے ایسا منصوبہ بنائے تاکہ پانی کا مسئلہ حل ہوسکے ۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو دورہ لاہور کے موقع …
دس سال بعد لاہور شہر میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہت کمی آجائے گی، لاہور کے بڑے مسائل میں صاف پانی کی کمی اور بے ترتیب تعمیرات ہیں، ایل ڈی اے ایسا منصوبہ بنائے تاکہ پانی کا مسئلہ حل ہوسکے وزیر اعظم عمران خان کی راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔ 15 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دس سال بعد لاہور شہر میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہت کمی آجائے گی، لاہور کے بڑے مسائل میں صاف پانی کی کمی اور بے ترتیب تعمیرات ہیں، ایل ڈی اے ایسا منصوبہ بنائے تاکہ پانی کا مسئلہ حل ہوسکے ۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو دورہ لاہور کے موقع پر راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے لاگت کے تخمینے، زمین کی دستیابی، پانی کی فراہمی، منصوبے کی فزیبلٹی، قانونی پہلوؤں اور ٹائم لائن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ منصوبے میں نجی شعبے کے تعاون، مختلف حکومتی محکموں کے درمیان کوارڈینیشن اور فنڈنگ کے حوالے سے مجوزہ اقدامات پر شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تقریبا ایک سال میں تمام انتظامی معاملات مکمل کر کے منصوبہ سنگ بنیاد کے لئے تیار ہو جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ لاہور کے سب سے بڑے مسائل صاف پانی کی کمی اور بے ترتیب تعمیرات ہیں، دس سال بعد لاہور میں گراونڈ واٹر کی سطح میں بہت کمی آ جائے گی، ایسا منصوبہ بنایا جائے کہ آنے والی نسلوں کو پانی کے مسائل درپیش نہ ہوں۔وزیر اعلی آفس اس منصوبے کو ٹائم لائن کے تحت مکمل کروائے۔ اس معاملے میں کسی بھی طرح کی رکاو ٹ کو دور کیاجائے۔وزیراعظم عمران خان نے صوبائی انتظامیہ کی طرف سے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے روڈ میپ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ ایک شاندار ماڈرن سٹی ہوگا اور عوام الناس کے لئے کشش کا باعث ہوگا۔یہ منصوبہ ایک پہلا بڑا ہاوسنگ منصوبہ ہے جو کئی دہائیوں کے بعد صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شروع کر رہی ہے اور انشاء اللہ مکمل بھی کرے گی۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی سید زوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر، وزیر برائے ہاوسنگ پنجاب میاں محمودالرشید، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان، چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ( ر ) انور علی حیدر اور دیگر سینیئر افسران شریک تھے۔








