وزیر اعظم عمران خان کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جدید موبائل لیبارٹری کا دورہ

لاہور۔ 15 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جدید موبائل لیبارٹری کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موبائل لیب میں یہ استعداد موجود ہے کہ وہ موقع پر ہی دودھ اور پانی میں ملاوٹ کا ٹیسٹ کر سکتی ہے۔ دورے کے موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعظم کو موبائل لیب کے کام کے …

لاہور۔ 15 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جدید موبائل لیبارٹری کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موبائل لیب میں یہ استعداد موجود ہے کہ وہ موقع پر ہی دودھ اور پانی میں ملاوٹ کا ٹیسٹ کر سکتی ہے۔ دورے کے موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعظم کو موبائل لیب کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔