ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے بھر پور کام کرنا ہے ، انشاء اللہ پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے، عوام کو تمام سہولتوں کی فراہم یقینی بنائیں گے وزیر اعظم عمران خان کی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورسے گفتگو

لاہور۔15 فروری(اے پی پی ) وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے ہم نے بھر پور کام کرنا ہے ، انشاء اللہ ہم پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے اور عوام کو تمام …

لاہور۔15 فروری(اے پی پی ) وزیر اعظم عمران خان سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے ہم نے بھر پور کام کرنا ہے ، انشاء اللہ ہم پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے اور عوام کو تمام سہولتوں کی فراہم یقینی بنائیں گے۔ گور نر پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کو گور نر ہائوس ہفتہ میں2دن کیلئے عوام کیلئے کھولنے ،گور نر ہائوس بزنس پلان اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کے بارے میں بتایا اورکہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے جون2020تک پنجاب کے2کروڑ افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائیگا اور اراکین اسمبلی کی مشاورت کے ساتھ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں فلٹر یشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔گور نر پنجاب نے وز یر ا عظم کو مذید بتایا کہ گور نر ہائوس اتوار کے علاوہ ہفتہ کے دن بھی عوام کیلئے کھولا جارہا ہے اور گور نر ہائوس بزنس پلان کے تحت کار پوریٹ سیکٹر کو بھی گور نر ہائوس میں تقر یبات کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

مزید خبریں