اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس پاکستان کے اپنے پہلے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے وہ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی 40سال میزبانی پر دوروزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اتوار کو پاکستان آمد پر ائیرپورٹ پر اقوام متحدہ کے مستقل مندوب منیر اکرم اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔پاکستان روانگی سے قبل انہوں نے سماجی …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس پاکستان کے اپنے پہلے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، اقوام متحدہ کے مستقل مندوب منیر اکرم اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس پاکستان کے اپنے پہلے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے وہ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی 40سال میزبانی پر دوروزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اتوار کو پاکستان آمد پر ائیرپورٹ پر اقوام متحدہ کے مستقل مندوب منیر اکرم اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔پاکستان روانگی سے قبل انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی امن کے لئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں مستقل اور پائیدار کردار کا حامل ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کا سفر کر رہے ہیں جہاں وہ امن کے خدمات سرانجام دینے عوام کو خراج تحسین پیش کریں گے۔اپنے چار روزہ دورے کے دوران سیکرٹری جنرل صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔اس کے علاوہ وہ پارلیمان کے اراکین،میڈیا اور نوجوانوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔وہ دورے کے دوران پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلیوںاور قیام امن کے موضوع پر خصوصی اظہار خیال بھی کریں گے۔وہ گردوارہ کرتار پورصاحب اور لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔








