اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس سے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔اتوار کو دورہ پاکستان کے موقع پر یہاں اسلام آباد میں افغانستان ، یمن اور تاجکستان کے مہاجرین کے نمائندہ وفدنے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان مہمان نواز ملک ہے،افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کے لئے پاکستان نے بہترین اقدامات کئے، …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس سے مہاجرین کے نمائندہ وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس سے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔اتوار کو دورہ پاکستان کے موقع پر یہاں اسلام آباد میں افغانستان ، یمن اور تاجکستان کے مہاجرین کے نمائندہ وفدنے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان مہمان نواز ملک ہے،افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کے لئے پاکستان نے بہترین اقدامات کئے، پناہ گزینوں کی طویل عرصہ سے میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، پاکستان ترکی کے بعد پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان کیفراخ دلی کو سراہنا ہے۔افغانستان میں جنگ کے بعد 45لاکھ مہاجرین پاکستان آئے۔ نمائندہ مہاجرین نے پاکستان میں تعلیم ،کاروبار اورہنر سے متعلق تجربات سے آگاہ کیا۔اس وقت 27لاکھ پناہ گزین پاکستان میں قیام پذیر ہیں۔وفد نے کہا کہ پاکستان عظیم قوم ہے جس نے ہماری مہمان نوازی کی۔








