اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)پاکستان میں جاپان کے سفیرمستودا کونینوری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی اورپاکستان تحریک انصاف کے سینئیررہنماء نعیم الحق کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔اتوار کویہاں جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے نے کہاکہ نعیم الحق کے انتقال کی خبرسے انہیں صدمہ پہنچاہے، وہ اچھے انسان اورجاپان اوران کے مخلص دوست تھے۔انہوں نے مرحوم کے انتقال پراظہارتعزیت اورغمزدہ خاندان اوراحباب کیلئے صبرجمیل کی دعا …
پاکستان میں جاپان کے سفیرمستودا کونینوری کا وزیراعظم کے معاون خصوصی اورپاکستان تحریک انصاف کے سینئیررہنماء نعیم الحق کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)پاکستان میں جاپان کے سفیرمستودا کونینوری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی اورپاکستان تحریک انصاف کے سینئیررہنماء نعیم الحق کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔اتوار کویہاں جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے نے کہاکہ نعیم الحق کے انتقال کی خبرسے انہیں صدمہ پہنچاہے، وہ اچھے انسان اورجاپان اوران کے مخلص دوست تھے۔انہوں نے مرحوم کے انتقال پراظہارتعزیت اورغمزدہ خاندان اوراحباب کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مرحوم پاکستان اورجاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے پرجوش حامی تھے۔








