اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا (کل) پیر 17 فروری کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء ، مشیران اور …
نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا (کل) وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا (کل) پیر 17 فروری کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء ، مشیران اور پارٹی عہدیداران دعا میں شریک ہونگے، اس موقع پر مرحوم نعیم الحق کے خاندان کے افراد بھی موجود ہوں گے۔








