ملک بھر میں انسداد پولیو مہم (کل) شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم (کل) پیر سے شروع ہو رہی ہے، پولیو مہم کے دوران ملک کے طول و عرض میں 3کروڑ 9لاکھ 60ہزار سے زائد 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے حکام کے مطابق مہم کے دوران 2لاکھ 65ہزار سے زائد پولیو ورکر ملک کے تمام گوشوں میں …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم (کل) پیر سے شروع ہو رہی ہے، پولیو مہم کے دوران ملک کے طول و عرض میں 3کروڑ 9لاکھ 60ہزار سے زائد 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے حکام کے مطابق مہم کے دوران 2لاکھ 65ہزار سے زائد پولیو ورکر ملک کے تمام گوشوں میں بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کریں گے۔ حکام کے مطابق گزشتہ سال پولیو کے خلاف کئی ملک گیر مہمات کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائی گئیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کی فراہمی ہمارا ہدف اور عزم ہے، اس مہم کو کامیاب بنانے اور پولیو کے موذی وائرس کے خاتمے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ مہم کا تنقیدی جائزہ لیا ہے اور اس کی روشنی میں (کل) سے شروع ہونے والی قومی مہم کو مزید بہتر اور مربوط انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے رابطہ کار رانا محمد صفدر نے کہا ہے کہ پولیو کے جو نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ان کی جو جغرافیائی تقسیم زیر مشاہد آئی ہے ان کے مطابق ہمارے بچوں کے لئے خطرات موجود ہیں۔ ملک کے ہر بچے تک پہنچنا ہمارا ہدف ہے۔ مہم کے دوران ہر گھر اور دہلیز تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی تا کہ ہم اپنے بچوں کو عمر بھر کے لئے مفلوج ہونے سے بچا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں یکے بعد دیگرے تین مہمات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔