کوئٹہ 17۔ فروری( اے پی پی)صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی جس میں باہمی دل چسپی کے امور سمیت صوبے کی تعلیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو بلوچستان میں تعلیمی صورتحال اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے صوبے میں تعلیمی ترقی …
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی ملاقات میں بات چیت

مزید خبریں
کوئٹہ 17۔ فروری( اے پی پی)صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی جس میں باہمی دل چسپی کے امور سمیت صوبے کی تعلیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو بلوچستان میں تعلیمی صورتحال اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے صوبے میں تعلیمی ترقی کیلئے اپنے مکمل تعاون اور وفاق کی جانب سے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی اور محرومیوں کے ازالے کیلئے تمام آپشن بروئے کار لائے جائیں گے۔ وفاقی حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں کی ترقی کیلئے تمام اکائیوں سے مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم یار محمد رند نے وفاقی وزیر سے صوبے کے تعلیمی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اس کی زیادہ تر آبادی کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے لہذا حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کی نئی نسل کو تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک اپنے پاو¿ں پر کھڑا نہیں ہوسکتا جب تک وہ تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر نہیں رکھتے۔ حکومت کو اس بات کا احساس ہے اور اسی خاطر تعلیمی اداروں اور محکموں کو فعال بنا کر صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔








