وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ کی کوئٹہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی)وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے کوئٹہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پیر کو جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ میں …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی)وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے کوئٹہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پیر کو جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کےلئے بھی دعا کی اور ان کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر امن وامان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں، حالات کا سامنا کرنے کےلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے افراد کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں