پاکستان پوسٹ نے پاکستان میں افغان مہاجرین کے 40 سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے پاکستان میں افغان مہاجرین کے 40 سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا۔ پاکستان میں اس حوالے سے دو روزہ اعلیٰ سطی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد 17 اور 18 فروری کو کر رہا ہے۔ جاری کئے جانے والے ٹکٹ پر افغان مہاجرین کی تصویر پیش کی گئی ہے جو پیر سے تمام جنرل پوسٹ آفس …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے پاکستان میں افغان مہاجرین کے 40 سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا۔ پاکستان میں اس حوالے سے دو روزہ اعلیٰ سطی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد 17 اور 18 فروری کو کر رہا ہے۔ جاری کئے جانے والے ٹکٹ پر افغان مہاجرین کی تصویر پیش کی گئی ہے جو پیر سے تمام جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) میں دستیاب ہوں گے۔ ڈاک ٹکٹ کی مالیت 20 روپے ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد پاکستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہا جرین (یو این ایچ سی آر) نے مشترکہ طور پر کیا۔