اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کوئٹہ دھماکہ ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ شہداءکی لازوال قربانیوں کے باعث ملک …
وفاقی وزیر غلام سرور خان کی کوئٹہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت ، دھماکہ ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے،غلام سرور خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کوئٹہ دھماکہ ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ شہداءکی لازوال قربانیوں کے باعث ملک امن کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔








