اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واٹر ریسورس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 51 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے لئے 85 ارب 72 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے …
پی ایس ڈی پی کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے51 ارب 57 کروڑ روپے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واٹر ریسورس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 51 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے لئے 85 ارب 72 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گوادر میں بسول ڈیم کے لئے 88 کروڑ، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 12 ارب 80 کروڑ، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے زمین کی خریداری کے لئے 3 ارب 30 کروڑ، کچھی کینال پراجیکٹ کے لئے 5 ارب28 کروڑ، دادو میں رائٹ بینک ایریگیشن کے لئے ایک ارب 32 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔








