اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے ، اقوام متحدہ نے نوجوانوں کے لئے حالیہ اقدامات کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا۔ سیکرٹری …
نوجوانوں کے لئے حالیہ اقدامات مثبت پیش رفت قرار ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری انتونیو گوترس کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے غیر رسمی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے ، اقوام متحدہ نے نوجوانوں کے لئے حالیہ اقدامات کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے نوجوانوں کے لئے شروع کئے پروگرامز کو سراہا۔ انہوں نے نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لئے پاکستان سے تعاون کی پیشکش کی۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے روزگار کا سب سے بہترین منصوبہ ہے، اقوام متحدہ ایسے منصوبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این پلیٹ فارم پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے لئے پہلے بھی اشتراک کر رہا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کے لئے جامع پروگرام ترتیب دیا ہے۔ بنیادی مقصد نوجوانوں کو روزگار دے کر اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنر اور تربیت کی فراہمی کے لئے سب سے بڑا اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر نوجوان طبقے کے لئے اہم اقدامات کریں گے۔








