چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا وفد چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گیا

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا وفد چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گیا، ایئر پورٹ پر بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین علی بن صالح الصالح نے وفد کا استقبال کیا۔ بحرین کے دورے کا مقصد پارلیمانی اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔ اس دورے کی دعوت بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے دی …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا وفد چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گیا، ایئر پورٹ پر بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین علی بن صالح الصالح نے وفد کا استقبال کیا۔ بحرین کے دورے کا مقصد پارلیمانی اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔ اس دورے کی دعوت بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے دی تھی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے وفد میں سینیٹرز عابدہ عظیم، کلثوم پروین، منظور کاکڑ، حافظ عبدالکریم،کیشو بائی، مرزا محمد آفریدی اور فدا محمد شامل ہیں۔