سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کی ملاقات ،صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل کو وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عزیز میمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل کو وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عزیز میمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ عزیز میمن کا بہیمانہ قتل آزادی صحافت پر کاری ضرب ہے۔ انہوں نے عزیز میمن کے قتل کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تحقیقاتی عمل میں غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے، صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں حائل مشکلات کو حل کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیںِ۔ انہوں نے کہا کہ عزیز میمن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کا قتل انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے، عزیز میمن کے قتل کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزیز میمن کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافی برادری کو فرائض سرانجام دینے کےلئے ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ گزشتہ روز پارلیمانی رپورٹر ایسوی ایشن کے صدر نے سپیکر سے ہونے والی اپنی ملاقات میں معروضات پش کی تھیں۔