اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، ان کی تعلیم و تربیت ایک بڑا چیلنج ہے جس پر حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، نئے کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کی مالی امداد کی جائے گی، یونیورسٹیوں میں 500 سے زائد انکیوبیشن سنٹرز کھولے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار …
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکا طلباءکے درمیان ایجادات اور آئیڈیاز کے فائنل مقابلہ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، ان کی تعلیم و تربیت ایک بڑا چیلنج ہے جس پر حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، نئے کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کی مالی امداد کی جائے گی، یونیورسٹیوں میں 500 سے زائد انکیوبیشن سنٹرز کھولے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مائیکرو سافٹ اور ایچ ای سی کے اشتراک سے یونیورسٹی کے طلباءکے درمیان ایجادات اور آئیڈیاز کے فائنل مقابلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں، ان کی ایجادات اور مختلف مسائل کے تجویز کردہ حل کو دیکھتے ہوئے میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمارا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، ان کی تعلیم و تربیت ایک بڑا چیلنج ہے جس پر حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جبکہ ایجادات اور تصورات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ان کی مالی امداد بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں 500 سے زائد انکیوبیشن سنٹرز بنائے جا رہے ہیں اور یہاں کام کرنے والے اساتذہ اور عملہ کو تربیت دی جائے گی تاکہ وہ بہتر انداز میں نئے کاروبار شروع کرنے والے طلباءاور نوجوانوں کی معاونت کر سکیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ حکومت منتخب انوویشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے انہیں فنڈز اور ان کو کاروبار شروع کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے غیر جانبدار ایجنسیوں کی مدد لی جائے گی جو ایمانداری کے ساتھ بہتر آئیڈیاز اور ایجادات سامنے لانے والے نوجوانوں کا انتخاب کرے گی۔ انہوں نے مائیکرو سافٹ کارپوریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے نوجوانوں کے درمیان آئیڈیاز اور ایجادات کے اس مقابلہ سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور امید ہے کہ مائیکرو سافٹ آئندہ بھی اس طرح کے مقابلہ جاتی پروگرام رکھے گی۔ اس موقع پر مائیکرو سافٹ کے کنٹری ڈائریکٹر شہزاد خان نے کہا کہ ان مقابلوں میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباءنے بھرپور حصہ لیا اور انہیں خوشی ہے کہ آج ان مقابلوں کا فائنل ہے جہاں سے کامیاب طلباءایمسٹر ڈیم میں ہونے والے بڑے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔








