اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قرشی نے کہا ہے کہ معاشی خوشحالی اور خطے میں روابط کی مضبوطی کےلئے ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے افغانستان کےلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی تادامچی یاماموتو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اقوام متحدہ …
معاشی خوشحالی اور خطے میں روابط کی مضبوطی کےلئے ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان ناگزیر ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قرشی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی تادامچی یاماموتو سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قرشی نے کہا ہے کہ معاشی خوشحالی اور خطے میں روابط کی مضبوطی کےلئے ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے افغانستان کےلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی تادامچی یاماموتو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ نے معاشی خوشحالی اور خطے میں روابط کی مضبوطی کےلئے ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں طورخم راہداری کا آغاز کیا ہے جو کہ 24 گھنٹے تجارت اور آمدورفت کےلئے کھلا رہے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے گوادر پورٹ کے ذریعے افغانستان کے ساتھ ایک نئے اور اہم تجارتی روٹ کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان نے افغان امن اور مفاہمتی عمل کی ہر ممکن حمایت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امن عمل کو انٹرا افغان ڈائیلاگ کی جانب بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔








