تہران ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) ایران کے پٹرولیم کے وزیر بیژن نامدار زنگنہ نے تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد بارکیندو سے ملاقات کی۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے بعد تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ایران ہر اس فیصلے کی حمایت کرےگا جو عالمی منڈیوں میں اوپیک کے خام تیل کی قیمتوں …
ایران کے وزیر پٹرولیم کی اوپیک کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خام تیل کے نرخوں میں استحکام کیلئے حمایت کا اعلان

مزید خبریں
تہران ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) ایران کے پٹرولیم کے وزیر بیژن نامدار زنگنہ نے تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد بارکیندو سے ملاقات کی۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے بعد تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ایران ہر اس فیصلے کی حمایت کرےگا جو عالمی منڈیوں میں اوپیک کے خام تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 55 ڈالر فی بیرل خام تیل کے نرخ مناسب ہیں اور ایران اس کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپیک کے بھی بیشتر ارکان کا خیال یہی ہے کہ خام تیل کی قیمت فی بیرل 50 سے 60 ڈالر ہونی چاہئے








