اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار سے چین کے پاکستان میں سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی۔ چینی سفیر نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا کہ ٹڈی دل سے بچاﺅ کے لئے چین پاکستان کو سپرے اور …
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار سے چینی سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار سے چین کے پاکستان میں سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی۔ چینی سفیر نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے کہا کہ ٹڈی دل سے بچاﺅ کے لئے چین پاکستان کو سپرے اور کیڑے مار ادویات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی تکنیکی ماہرین کی ٹیم آئندہ چند دنوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے ان مشکل حالات میں چین کے تعاون کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔








