سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بادشاہی مسجد‘شاہی قلعہ کا دورہ، حضوری باغ میں عشائیہ کا اہتمام ،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نے معزز مہمان کو رکشہ پرشیش محل ‘پکچر وال‘دیوان عام وخاص کی سیر کرائی

لاہور۔18 فروری(اے پی پی )سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے منگل کے روز شاہی قلعہ لاہور کا دورہ کیا‘ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے معزز مہمان کو رنگیلے رکشے کی سواری پر شاہی قلعہ، پکچروال‘شیش محل اوردیوان عام و خاص کی سیر کروائی‘اس موقع پر ان کےلئے حضوری باغ میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور‘وزیر اعلی پنجاب سردار …

لاہور۔18 فروری(اے پی پی )سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے منگل کے روز شاہی قلعہ لاہور کا دورہ کیا‘ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے معزز مہمان کو رنگیلے رکشے کی سواری پر شاہی قلعہ، پکچروال‘شیش محل اوردیوان عام و خاص کی سیر کروائی‘اس موقع پر ان کےلئے حضوری باغ میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور‘وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی،قبل ازیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ کیا جہاں امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا‘صوبائی وزیر مذہبی امور سعیدا لحسن شاہ ودیگر بھی ان کے ساتھ موجود تھے‘ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے معزز مہمان کو مسجد کی تعمیر و تاریخ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی‘ اس موقع پر انتونیو گوتریس نے مغلیہ فن تعمیر کا شاہکار بادشاہی مسجد کی تعریف کی ، شاہی مسجد کے دورہ کے موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے معزز مہمان کو ” پیغام پاکستان“ کتاب کا تحفہ پیش کیا۔